علی ساہی: آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ ڈی پی او حافظ آباد کا تبادلہ خالصتاً محکمہ پولیس کا انتظامی فیصلہ ہے، جس کا مقصد ادارے کی انتظامی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنا ہے۔
آئی جی پنجاب کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد کے تبادلے کا فیصلہ تنظیمی ضروریات اور محکمانہ تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تبادلوں اور تعیناتیوں کا عمل پولیس انتظامیہ کا معمول کا حصہ ہے۔
آئی جی عبدالکریم نے کہا کہ پولیس فورس میں افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں ایک مسلسل انتظامی عمل ہیں، جن کا مقصد کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔