ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر ؛اقامتی اجازت منسوخی پر 30 دن کی رعایت ختم، جرمانے کرنے کا اعلان

قطر ؛اقامتی اجازت منسوخی پر 30 دن کی رعایت ختم، جرمانے کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قطر ی وزارت داخلہ نے ریزیڈنسی پرمٹ منسوخ ہونے کے بعد ملک میں قیام کی رعایتی مدت30 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی۔
قطری وزارت داخلہ کے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محفوظ سفری طریقہ کار سے متعلق منعقدہ ایک ویبینار کے دوران ایئرپورٹ پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن علی احمد علی الکواری نے بتایا کہ اب اقامتی اجازت منسوخ ہونے کی صورت میں غیر ملکیوں کو 14 دن کے اندر ملک چھوڑنا لازمی ہوگا بصورت دیگر انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا،پہلے یہ رعایتی مدت 30 دن تھی، تاہم اب اسے کم کر کے دو ہفتے کر دیا گیا ہے،مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والوں پر روزانہ 10 قطری ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن علی احمد علی الکواری نے شہریوں اور رہائشیوں کو ہدایت کی کہ وہ سفر سے قبل متراس موبائل ایپ کے ذریعے اپنی سفری حیثیت ضرور چیک کریں جس میں ٹریفک جرمانے، اوور اسٹے چارجز اور دیگر واجبات کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer