ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی   قیمت میں اچانک بڑی کمی

عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی   قیمت میں اچانک بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کے بعد 4,328 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

 دوسری جانب مقامی صرافہ بازار  میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔

 10 گرام سونے کی قیمت 170 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 684 روپے پر پہنچ گئی۔

 ادھر چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 44 روپے مہنگی ہوکر 7,497 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔