(سٹی42)امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کر دی جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزیدکم ہوگئیں جس کے بعدپاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہونے کے بعدتیل کے ٹینکروں کی آمد و رفت شروع ہوگئی ہے اورعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔
برینٹ خام تیل 0.34 فیصد کمی کے ساتھ 79 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے ،جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 0.29 فیصد کمی سے 76 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،اماراتی مربن تیل کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 72 ڈالر فی بیرل پربرقرارہے۔