ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم سرکار لہوریوں کو بی آر بی نہر کا پانی پلائے گی

مریم سرکار لہوریوں کو بی آر بی نہر کا پانی پلائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  شہر لاہور میں بڑھتی ہوئی پانی کی قلت کے پیش نظر لاہوریوں کو بی آر بی نہر کا پانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت بی آر بی نہر سے 100 کیوسک پانی لیا جائے گا جسے سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے صاف کر کے شہریوں کو فراہم کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ شادی پورہ، مصطفی آباد، فتح گڑھ، باغبانپورہ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرے گا جس سے تقریباً 10 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

اس منصوبے کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ یہ زیرِ زمین پانی کی سطح میں کمی کو روکنے میں مدد دے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد رنگ روڈ سے ملحقہ 50 ٹیوب ویل بند کر دیے جائیں گے جس سے زیرزمین آبی ذخائر کو دوبارہ بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

منصوبے کی فنانسنگ ایشین انفراسٹرکچر بینک فراہم کرے گا جبکہ اس کا پی سی ون (PC-1) منظور ہو چکا ہے۔ حکام کے مطابق جلد اس منصوبے کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کیا جائے گا اور تکمیل ایک سال کے اندر ممکن ہے۔