ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ چینی اور درجہ دوم، سوم گھی، آئل کے سٹاک ختم، غریب طبقہ مشکلات کا شکار

لاہور؛ چینی اور درجہ دوم، سوم گھی، آئل کے سٹاک ختم، غریب طبقہ مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: غریب طبقے کی مشکلات کم نہ ہوسکیں غریب کے لئے ریلیف کے لئے بنائے گئے سرکاری سٹوروں پر بنیادی اشیائے خوردونوش کی قلت جاری ہے۔

 شہر لاہور میں مڈل اوروئر مڈل کلاس کی کچی آبادیوں اور رہائشیوں کالونیوں کے نزدیک بنائے گئے یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی اور درجہ دوم، سوم گھی، آئل کے سٹاک ختم ہیں، چینی گزشتہ دو ہفتوں اور گھی اور آئل مہینوں سے دستیاب نہیں۔ اور گھی اور آئل کی مہینوں سے قلت دیکھی جارہی ہے۔

غریب طبقہ گھی، آئل اور چینی خریدنے کی آس لیے یوٹیلیٹی سٹوروں کے چکر لگانے لگا مگر تاحال یوٹیلیٹی سٹوروں پر یہ دونوں اشیا دستیاب نہیں،  صرف مہنگے درجہ اول کے گھی کی تھوری مقدار چند سٹوروں پر پڑی ہے۔

شہریوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ دیہاڑی دار طبقے کو راشن مہیا کرنے کے لئے یوٹیلیٹی سٹوروں پر بنیادی اشیائے خوردونوش کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے اور ان کی ماہانہ بنیادوں پر رپورٹ طلب کی جائے ۔