راودلشاد: مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پنجاب کا بجٹ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعلیٰ نے عوام کو بتایا کہ ان کا پیسہ کہاں کہاں خرچ ہوا؟
سینئر صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بظاہر تو سالانہ بجٹ ہے مگر یہ ایک مشن کی طرح ہے،ترقیاتی بجٹ میں 23 فیصد اضافہ کیا گیا۔
گزشتہ سال 12 ہزار کلومیٹر پر محیط سڑکیں بنائی گئیں ،وزیراعلیٰ نے ہیلتھ اور ایجوکیشن پر فوکس کیا۔
27فیصد بجٹ ہیلتھ اور ایجوکیشن پر خرچ ہو گا،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ،واٹر سینی ٹیشن پر خطیر فنڈز خرچ کئے گئے۔