ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم نے فلوریڈا کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی، امامت  محمد رضوان نے کرائی

قومی کرکٹ ٹیم نے فلوریڈا کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی، امامت  محمد رضوان نے کرائی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے امریکہ کی  ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل  میں عید منائی۔

 قومی کرکٹرز نے عید کی نماز ہوٹل میں ہی ادا کی ، امامت کرکٹر محمد رضوان نے کرائی، نماز عید کے بعد کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی ، قومی کرکٹرز آج رات وطن واپسی کا سفر شروع کریں گے  تاہم بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی چند روز امریکا میں ہی قیام کریں گے۔

 خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ناقص کارکردگی کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہے اور پاکستان کے گروپ سے بھارت اور امریکا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔