انٹرمیڈیٹ کے ملتوی شدہ امتحانا ت کی تاریخوں کا اعلان

 انٹرمیڈیٹ کے ملتوی شدہ امتحانا ت کی تاریخوں کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے  سمندری طوفان کے پیش نظر  انٹر میڈیٹ کے  ملتوی شدہ امتحانا ت  کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق  بیپر جوائے طوفان کے خطرے کے پیش نظر انٹر بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے 14، 15 اور 16 تاریخ کو ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا تھا۔نئے شیڈول کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات کا آغاز  19 جون سے ہو گا، 14 جون کا ملتوی پرچہ 19 جون ،15 جون کا ملتوی پرچہ 20 جون کو منعقد ہوگا جبکہ 16 جون کا ملتوی پرچہ 21 جون کو منعقد ہوگا۔

 واضح رہے کہ سال2023 کے عملی امتحانات 20 جون سے 20 جولائی تک منعقد ہونگے۔

Ansa Awais

Content Writer