ملک اشرف: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، نگران حکومت نے نئے ایڈووکیٹ جنرل کی تعیناتی کیلئے وکلاء کے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا.
ایڈووکیٹ جنرل محمد شان گل نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور نگران وزیراعلی سید محسن نقوی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔ سٹی فورٹی ٹو نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل کے استعفے کی کاپی حاصل کرلی۔
ایڈووکیٹ جنرل محمد شان گل نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے استعفی دے رہے ہیں اور27جون سے ان کا استعفی موثر ہوگا۔
محمد شان گل کئی سال تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔