ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جب دھرمیندر نے اسلام قبول کیا۔۔۔تہلکہ خیز انکشافات!

جب دھرمیندر نے اسلام قبول کیا۔۔۔تہلکہ خیز انکشافات!
کیپشن: Dharmendra converts to Islam ... Terrifying revelations!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:      معروف ادا کا ر اور سپر سٹا ر دھر میند ر سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ہینڈسم اداکار نے 1979 میں مبینہ طور پر اسلام قبول کیا تھا۔
تفصیلا ت کے مطابق دھر میندر اب بھی اپنی عمر کے دوسرے فنکا روں کی نسبت دلکش ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ جن کے متعلق دعویٰ کیا گیاے کہ وہ مسلمان ہیں۔رپورٹ کے مطابق  دھرمیندر کی شادی پرکاش کور سے ہوچکی تھی لیکن وہ اداکارہ ہیما مالینی کی محبت میں گرفتا ر ہوگئے۔                                       
دھرمیندر اپنی اہلیہ کو طلاق دینا نہیں چاہتے تھے، لیکن ہندو میرج ایکٹ کے مطابق دوسری شادی بھی نہیں کرسکتے تھے۔
بھارتی میڈیا کی سٹو ری میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جیسا کہ  دھرمیندر  کی دوسری شادی پر بہت احتجاج کیا گیا تھا، لہٰذا اداکار کے پاس ہیما مالینی کے ساتھ اپنے محبت کو قانونی حیثیت دینے کے لیے اپنا مذہب تبدیل کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا۔  چنانچہ انہوں نے اسلام قبول کیا اور ہیما سے شادی کرلی۔ تب سے وہ دو الگ الگ خاندا نوں کو سنبھال رہے ہیں۔