ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار کا انتقال

معروف اداکار کا انتقال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار چندر شیکھر شدید علالت کے بعد دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق97 سالہ چندر شیکھر گزشتہ کئی سالوں سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور اسی ضمن میں اُنہیں گزشتہ دنوں ہسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا، طبیعت سنبھلنے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا،  اداکار چندر شیکھر آج صبح اپنے گھر پر انتقال کرگئے، چندر شیکھر نے سوگواران میں دو بیٹوں اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

اداکارچندر شیکھر نے 250 سے زائد فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا، اداکار نے فلم سرنگ، بسنت بہار، کالی ٹوپی اور لال رومال میں کام کیا۔ چندر شیکھر نے آخری فلم ’خوف‘ میں سن2000 میں کیا ، اس وقت ان کی عمر 77 سال تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer