آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کو خوش کردیا

 آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کو خوش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) کورونا وائرس سے متاثرہ پنجاب پولیس کے 737ملازمین کو1کروڑ84لاکھ پچیس ہزار کے چیک جاری کردیے گئے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افسران واہلکاروں کو آئی جی پنجاب نے ویلفئیرفنڈ سے 25ہزار فی کس ادا کرنے کاحکم دیاتھا.

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ویلفئیراینڈ فنانس طارق مسعودیسین کا کہناہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ پنجاب پولیس کے 737ملازمین کو1کروڑ84لاکھ پچیس ہزار کے چیک جاری کردیے گئےہیں،209اہلکاروں کوعید سے پہلے جبکہ 528کوآج جاری کئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افسران واہلکاروں کو آئی جی پنجاب نے ویلفئیرفنڈ سے 25ہزار فی کس ادا کرنے کاحکم دیاتھا۔

اب تک ساڑھے بارہ سو کے قریب ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ9 افسران و اہلکاروں نے کورونا سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کی،جن کے شہید پیکج کا کیس حکومت کو بھجوادیا گیا ہےجبکہ تمام اضلاع اور یونٹس کےمتاثرہ ملازمین کورپورٹس فوری آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا ہےکیونکہ ان لائن ڈیٹا فوری موصول ہورہا لیکن رپورٹس و دیگر کوائف تاخیرسے حاصل ہونے پرچیکس کے اجرا میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پنجاب پولیس کے دو افسران نے  کورونا وائرس کو شکست دے دی رپورٹس نیگیٹو آگئیں جبکہ دو روز میں 108 ملازمین مہلک مرض کا شکار ہوئے، پولیس کے مزید 108 ملازمین  کورونا وائرس کا شکار ہو نے پرمختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 455 اہلکار  کورونا وائرس کو شکست دیکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق اب تک 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کے روزانہ کے حساب سے نئے ریکارڈ بننے لگے، صرف 24گھنٹے میں 136اموات ہوگئیں، مزید 5ہزار، 839افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، پاکستان 24گھنٹے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کے حوالے سے پہلے ہلاکتوں کے حساب سے دوسرے اور مجموعی طور پر کرونا سے متاثرہ ممالک میں 15ویں نمبر پر آیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer