ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستقبل خطرے میں ،طلباء کوبغیرامتحان پروموٹ کرنےپراعتراض لگ گیا

مستقبل خطرے میں ،طلباء کوبغیرامتحان پروموٹ کرنےپراعتراض لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امیدواروں کو بغیرامتحان پروموٹ کرنےکی سمری پر اعتراض لگادیا گیا،تعلیمی بورڈ کے ایکٹ میں امیدواروں کوبغیرامتحان پاس کرنےکی کوئی شق موجودنہیں،بچوں کو پاس کرنا ہےتوپہلے بورڈ ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں بغیرامتحانات طلباء کو پرموٹ کرنےکا معاملہ کھٹائی میں پڑنےکا خدشہ پیدا ہوگیا،محکمہ تعلیم کی جانب سےامیدواروں کو پروموٹ کرنےکی سمری پروزارت قانون نےاعتراض اٹھا دیا،ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈ کےایکٹ میں امیدواروں کو بغیرامتحان پاس کرنے کی کوئی پالیسی موجود نہیں،تعلیمی بورڈز نے بچوں کی پروموشن کے لئےوفاقی حکومت کی جانب سےجاری کردہ ہدایات کےمطابق سفارشات تیارکررکھی تھیں۔

وزرات قانون کےمطابق اگرامیدواروں کوبغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کرنا ہےتو بورڈ ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی،تاہم طلباء کی پرموشن کے لئے حکومت کی جانب سےآرڈیننس کے ذریعےبورڈ قوانین میں ترمیم کی جائے،یادرہے کہ صوبہ بھر کے9 تعلیمی بورڈزمیں 25 لاکھ امیدواروں کو اگلی جماعتوں میں پروموٹ کیا جانا ہے،دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سےجو ہدایات ہوںگی اس کے مطابق امیدواروں کو پروموٹ کرنےکی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس نے تعلیمی سرگرمیوں کو بھی بریک لگادی،سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات ختم کردیئے گئے، اول تا ہفتم کے طلبا کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا،سکول کھلتے ہی بچے نئی کلاس میں بیٹھیں گے۔ کیمبرج سکول سسٹم نے بھی  بغیر امتحانات کے طلباء کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کی پالیسی کا اعلان کیا، طلباء کی گریڈنگ کلاس ورک، اسائنمنٹس اور امتحانات کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔

دوسری جانب سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو بی ڈی ایس، بی ایس سی نرسنگ، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے فائنل ایئرسپلیمنٹری امتحانات لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer