ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، 136 اموات، کیسز ڈیڑھ لاکھ سےبڑھ گئے

کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، 136 اموات، کیسز ڈیڑھ لاکھ سےبڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس پاکستان پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید 136 افراد کورونا کی وبا کے باعث چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2,975 ہوگئی، پاکستان ہلاکتوں کے حساب سے دوسرے اور مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ ممالک میں 15ویں نمبر پر آگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں28 ہزار  117 افراد کے ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے 5839 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہےجس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 921 ہوگئی،58437 مریض صحتیاب ہوگئے،ملک بھر میں ابتک 9 لاکھ 50 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق اموات کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے، جہاں اب تک ایک ہزار 149افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،  سندھ میں کورونا سے 886، خیبرپختونخوا میں 731، اسلام آباد میں 90، بلوچستان میں 89، گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیرمیں 13 افراد موت کے منہ میں چلے گئے،ملک بھر میں 820 ہسپتالوں میں کورونا کے 8431 مریض زیر علاج ہیں، ملک میں کورونا کے متاثرہ 58 ہزار 437 مریض صحتیاب ہوگئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی سرفہرست ہے، جہاں اب تک 58ہزار، 239 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، دوسرے نمبر پر سندھ ہے، جہاں کورونا کے 57ہزار، 868مریض ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19ہزار، 107، اسلام آباد میں 9ہزار 242 ہے، بلوچستان میں 8ہزار، 437، گلگت بلتستان میں ایک ہزار، 164 اور آزاد کشمیر میں 703 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ گلی محلے بند کردیئے گئے، کچھ شہروں میں مخصوص علاقے آج سیل کیے جائیں گے جبکہ سمارٹ لاک ڈاون کیلئے کورونا سے متاثرہ نئے علاقوں کی فہرستیں بھی تیار کی جارہی ہیں بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں 15 روزکیلئے توسیع کر دی گئی، پنجاب حکومت نے صوبے میں جزوی لاک ڈاؤن میں30 جون تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سات شہروں کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، جن میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، روالپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں، لاہور میں کل رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کردیا گیا جبکہ دیگر 6 شہروں میں آج رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer