سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج کو طبی معائنےکی اجازت نہ مل سکی

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج کو طبی معائنےکی اجازت نہ مل سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کو نوازشریف کےطبی معائنےکی اجازت نہ مل سکی، ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی طبیعت ناسازہےفوری طورپران کےطبی معائنے کی اجازت دی جائے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نےٹویٹ کیاہےکہ میاں نوازشریف دل کےعارضہ میں مبتلاہیں اوران کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ ڈاکٹرعدنان کا کہناہےکہ بارہاکہہ چکاہوں کہ نوازشریف کےفوری طبی معائنے کے سلسلہ میں انہیں جیل میں ملنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا اس حوالےسےخط بھی تحریرکیااسکےباوجود اجازت نہیں دی جارہی۔ میاں نواز شریف کابروقت طبی معائنہ نہ ہونے سےاُن کی طبیعت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔