سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر، پنجاب حکومت نے وفاق سے مہلت مانگ لی

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر، پنجاب حکومت نے وفاق سے مہلت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصرکھوکھر )  سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت میں توسیع کرنےپرغور کیا جارہا ہے ، پنجاب حکومت نے وفاق سےریٹائرمنٹ کی عمر63سال کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر60سال سےبڑھا کر63سال کرنےکافیصلہ کیا ہے،اس حوالےسےچاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں،صوبہ خیبرپختونخوا نے ریٹائرمنٹ کی عمر63سال کرنے کی تجویزکابینہ کوارسال کردی ہےجبکہ سیکرٹری خزانہ پنجاب عبداللہ خان سنبل کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت بھی اس پرمشاورت کررہی ہے،18ویں ترمیم کے بعداب یہ صوبوں کااختیار ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کی عمرکتنی رکھتے ہیں۔ 

پنجاب میں ہرسال 25ہزار سےزائد ملازمین ریٹائرہوتے ہیں,رواں سال اے جی آفس کے ریکارڈکےمطابق عبداللہ خان سنبل کاکہنا ہے کہ 39ہزارافرادریٹائرہوئے ہیں,آئندہ 3برسوں میں ریٹائرہونیوالےملازمین کی تعدادبہت زیادہ ہے,  پنجاب حکومت نے اس بات کا جائزہ لینے کیلئے اے جی آفس سے ریکارڈ مانگ لیا ہےجس میں دیکھاجائےگا کہ 63سال عمرکرنے میں قانونی یا انتظامی طورپرکوئی مضائقہ تو نہیں۔

حکومت پنجاب کے افسران کاکہنا ہے کہ 63سال عمرکرنے سےتجربہ کارملازمین وافسران میسرہوں گےلیکن اس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگااورنئی بھرتی نہیں ہوسکےگی,نوجوانوں کاکہنا ہے کہ 63سال عمرنہیں ہونی چاہیے ,اس سے بیروزگاری بڑے  گی، پنجاب حکومت ان تمام پہلووں کا جائزہ لے رہی ہے،  پنجاب حکومت ریٹائرمنٹ کی عمر63سال کرنے کےحوالےسےقانونی وانتظامی پیچیدگیوں کاشکارہوکررہ گئی ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer