ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی قیمتوں کی روزانہ تبدیلی کا فیصلہ مسترد، آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا سخت رد عمل

پٹرول کی قیمتوں کی روزانہ تبدیلی کا فیصلہ مسترد، آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا سخت رد عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا حکومتی فیصلے پر سخت رد عمل سامنے آگیا ۔

ایسوسی ایشن نے پٹرول کی قیمتوں کی روزانہ تبدیلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا، ایسوسی ایشن نےفیصلہ واپس نہ لینے پر ہڑتال کی کال کا اعلان کر دیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے 15ہزار پٹرول پمپ مالکان کو فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا۔ 

وائس چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی نعمان علی بٹ نے کہا  کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ 

نعمان علی بٹ نے کہا کہ ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان شدید تحفظات کا شکار ہیں، نئی پالیسی سے آئل ٹینکرز، ٹرانسپورٹیشن اورقیمتوں کے تعین کا نظام متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یکطرفہ فیصلوں کے بجائے پٹرول پمپ مالکان سے مشاورت کرے ۔