سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خبر سامنے آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 277.97 روپے سے کم ہوکر 277.96 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر279.68 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 67 پیسے سستاہوکر 322.85 روپے، برطانوی پاونڈ 1.55 روپے سستاہوکر 380.10 روپے، یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 76.77 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ سعودی ریال 1 پیسے اضافے سے 75.08 روپے پر آگیا۔