ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 289 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 357 زخمی

لاہور میں 289 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 357 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 289 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 357 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 124 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 233 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، رفتار کو قابو میں رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔