ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 19 تا 22 متعدد افسروں کے تقرر تبادلے

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 19 تا 22 متعدد افسروں کے تقرر تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو کے 52 گریڈ 22 سے 19 تک متعدد افسران کے تقررو تبادلے کر دیے۔

گریڈ 22 کی چیف کمشنر سعدیہ صدف گیلانی کو ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو لگا دیا گیا ۔محمد یاسر پیر زادہ کو ڈی جی آپریشن ٹیکس سروسز ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز لگا دیا گیا ۔

منیر صادق کو بطور چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور خدمات دینے کا حکم جاری  کردیا ۔ 

کمشنر زون تھری لارج ٹیکس پیئر آفس عطیہ علی خان کی خدمات پرال سے سپرد کر دی گئی۔عمران حئی کو بطور کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل خدمات دینے کا حکم جاری کردیا ۔ 

میاں محمد ماجد حیات کو کمشنر زون ٹو کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور خدمات دینے کا حکم جاری کیا ۔ عامر رحمان کو کمشنر بے نامی زون ون اسلام آباد لگا دیا گیا ۔

نوید احمد کو بطور کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل 8 خدمات دینے کی ہدایات جاری کردیں ۔ 

گریڈ 19 کے اظہر جہانگیر کو کمشنر زون تھری لارج ٹیکس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم جاری  کردیا ۔ اسکے علاوہ متعدد دیگر افسران کی ذمہ داریاں بھی مختلف ٹیکس دفاتر کے سپرد کر دی گئیں۔