ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی، لاہور میں 1221 افراد گرفتار

ہ بغیر تصدیق مکان کرائے پر دینے والے مالکان بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی مہنگی پڑ گئی، لاہور میں 1221 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 863 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 1221 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں صدر ڈویژن سے 300، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 321 اور سٹی ڈویژن سے 231 ملزمان شامل ہیں، جبکہ دیگر گرفتاریاں شہر کے مختلف ڈویژنز میں کی گئیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں مدد مل رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کرایہ داروں کی آڑ میں چھپے جرائم پیشہ عناصر شہر کی سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں، اس لیے قانون پر سختی سے عملدرآمد ناگزیر ہے۔

انہوں نے مکان مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائیں۔

سی سی پی او نے خبردار کیا کہ بغیر تصدیق مکان کرائے پر دینے والے مالکان بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کرایہ داروں اور نجی ملازمین کی سو فیصد رجسٹریشن ہر صورت یقینی بنائی جائے۔