وقاص احمد:گلبرگ کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی کی مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 سالہ مناہل نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا لیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حالت تشویشناک ہونے پر مناہل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس بروقت جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں ایک 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو مذکورہ شخص پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھا۔
ریسکیو کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نے مبینہ طور پر خود کو پھندا دے کر جان لی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ شہباز ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی تھی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی، جبکہ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی تھی۔
دوسری جانب حال ہی میں غالب مارکیٹ، گلبرگ ایف بلاک سے 40شہری کی پھندا لگی لاش ملی تھی۔
ایدھی ترجمان کے مطابق عبدالرحمن کااہلیہ سے جھگڑا ہوا جس کے باعث وہ ناراض ہو کر فیصل آباد چلی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے جبکہ مزید کارروائی کیلئے میت مردہ خانے منتقل کردی گئی تھی۔