ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر ہاؤسنگ کی زیر صدارت اجلاس، مون سون انتظامات کا تفصیلی جائزہ

صوبائی وزیر ہاؤسنگ کی زیر صدارت اجلاس، مون سون انتظامات کا تفصیلی جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب:  پنجاب میں مون سون سیزن کے دوران بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے شہری علاقوں میں بروقت نکاسی آب کو اولین ترجیح قرار دیا۔

اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور نکاسی آب کے انتظامات پر بریفنگ دی، جبکہ وزیر ہاؤسنگ نے تمام آپریشنل پلانز پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے نشیبی علاقوں کی خصوصی نگرانی اور بارشی پانی کے فوری اخراج کے لیے اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام اضلاع میں واسا کو ڈسپوزل اسٹیشنز، مشینری اور جنریٹرز مکمل طور پر فعال رکھنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مون سون ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں 24 گھنٹے الرٹ رہیں گی اور خصوصی کیمپس بھی فعال رکھے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

اجلاس میں وائس چیئرمین واسا لاہور چودھری شہباز، ڈی ایم ڈیز اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔