ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں مسلسل بارش سے  سیلاب کے بعد ملازموں کی چھٹیاں منسوخ

Rawalpindi Flood, City42 , Flash Flood, Urban Flooding
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مرگلہ ہِلز کے کیچمنٹ ایریا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں فلیش فلڈ آنے کے بعد  راولپنڈی میں فلیش فلڈ  آ گیا تو انتظامیہ نے ایمرجنسی اداروں کے ملازموں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ 

شہر کے کچھ علاقوں میں سیلاب آنے کے بعد اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں اس سے پہلے انتظامیہ نے چھتیاں منسوخ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی کے دفتر سے  تمام  اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کئے جانے کی اطلاع آج دی گئی ہے۔

راولپنڈی میں آج  جمعرات کے روز 400 سے زائد ریسکیو اہلکار ایمرجنسی آپریشنز میں مصروف ہیں۔17 ریسکیو  کشتیاں بھی آپریشن میں شامل ہیں۔

بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے علاقوں سے جمعرات کی شام تک 58 لوگوں کو  کشتیوں کے ذریعہ اور ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے نکالا گیا ہے۔

 راجہ بازار، سنگجانی، لادیاں چکری، بلیو ورلڈ سوسائٹی،گلشن اقبال، ڈھوک کشمیریاں، غریب آباد اور پولیس فاؤنڈیشن میں ریسکیو ٹیمیں نے آپریشن کیا،

لادیاں کے تمام رہائشیوں کو بحفاظت  نکال لیا گیا۔