سٹی 42: چینی کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر حکومت پنجاب نے بروقت اقدام اٹھاتے ہوئے 4ماہ کیلئے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا
ڈی جی فوڈ،کین کمشنر پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفیکشن کے مطابق 14اگست تک چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے مقرر کردی جبکہ پرچون میں چینی 173 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔
15اگست سے 14 ستمبر تک چینی کی ایکس مل قیمت 167 روپے مقرر کی گئی ، 15اگست سے14ستمبر تک پرچون میں چینی 175 روپے فی کلو فروخت ہوگی،15ستمبر سے 14 اکتوبر تک ایکس مل قیمت 169 روپے ہو گی،15ستمبر سے14اکتوبر تک پرچون ریٹ 177 روپے فی کلو ہوگا،15اکتوبر سے چینی کی ایکس مل قیمت 171 روپے ہو گی15اکتوبر سے پرچون میں چینی 179 روپے فی کلو فروخت ہوگی
سیکرٹری پرائس کنٹرول کی ڈی جی فوڈ کو مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کی ہدایات کردی
