ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائل چیلنجرز کی فاتحانہ ریلی میں بھگدڑ کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم

رائل چیلنجرز کی فاتحانہ ریلی میں بھگدڑ کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرناٹکا ہائیکورٹ نے آئی پی ایل ٹائٹل فتح کے بعد بنگلور اسٹیڈیم کے باہر جشن میں ہونے والی بھگدڑ سے متعلق رپورٹ عوام کے لیے جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

بھگدڑ کے واقعے میں 11 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوگئے تھے۔

ریاستی حکومت نے یہ رپورٹ مہر بند لفافے میں پیش کرنے کی درخواست کی مگر عدالت نے اس کی مخالفت کی۔

عدالت نے کہا کہ اس میں قومی سلامتی، عوامی مفاد یا نجی رازداری کا کوئی جواز نہیں ہے۔

عدالت نے مزید واضح کیا کہ رپورٹ کو صرف ریاستی حکام تک محدود رکھنا غیر منصفانہ ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer