ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار،ڈالر بھی سستا  

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار،ڈالر بھی سستا  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا سنگ میل عبور ،ہنڈریڈ انڈیکس 137839 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اورہنڈریڈ انڈیکس  میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہواجس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 137839 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،اس سے قبل انڈیکس کی بلند ترین سطح 137747 تھی۔

 گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100انڈیکس ایک لاکھ ، 36 ہزار 380 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو نے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 84 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔