ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غذائیت سے بھرپور سپر فوڈ پستہ انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے

غذائیت سے بھرپور سپر فوڈ پستہ انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پستہ کھانے کے انسانی صحت پر بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں ، پستہ نہ صرف ایک لذیذ خشک میوہ ہے بلکہ غذائیت سے بھرپور سپر فوڈ ہے. 

پستہ ’پستاشیا ویرا‘ نامی درخت کی پیداوار ہے جن میں پروٹین، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو جسمانی وزن کے ساتھ ساتھ دل اور آنتوں کی صحت کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔  پستہ میں موجود وٹامن بی 6نہ صرف جلد کو چمکدار بناتا ہے بلکہ اس کو صحت مند رکھنے میںبھی کردار ادا کرتا ہے۔

پستہ انسانی صحت پر مندرجہ ذیل حیرت انگیز فوائد مرتب کرتا ہے۔

1. دل کی صحت:

ماہرین کے مطابق پستے میں مونو سیچوریٹڈ چکنائی ہوتی ہے جو دل کے خراب کولیسٹرول کو نہ صرف کنٹرول کرتی ہے بلکہ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس لوٹین اور زیکسینتھین مجموعی طور پر قلبی صحت کو برقرار رکھتے ہیں ۔

2. ذیابیطس کا نظام:

پستے میں موجود فائبر اور پروٹین بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

3. آنکھوں کی صحت:

پستے آنکھوں کی صحت کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہیں، اس کا استعمال آنکھوں کو متعدد امراض سے محفوظ رکھتا ہے ۔

4. ہاضمہ کی صحت:

پستہ نہ صرف ہاضمے کو بہتر بناتا ہے بلکہ قبض کی شکایت کو بھی دور کرتا ہے۔

پستے کا استعمال جہاں ایک جانب صحت مند زندگی بخشتا ہے وہیں دوسری جانب اس کی زیادتی انسانی جسم کے لیے نقصان دہ بھی بن سکتی ہے ۔ پستے کے انسانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات درج ذیل ہیں 

1. وزن بڑھنا:

پستے کا ایک کپ 700 سے زائد کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے اور ان کا زیادہ استعمال وزن میں حیران کن اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

2. ہاضمے کے مسائل:

پستوں کا زیادہ استعمال ڈائریا اور گیس جیسی بیماری کو جنم دے سکتا ہے ۔ ان میں موجود فائبر نہ صرف ہاضمے کی تکلیف کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ نظام انہضام کو بھی بری طرح متاثر کرتے ہیں ۔

3. ہائی بلڈ پریشر اور دیگر مسائل:

اکثر وبیشتر مارکٹ میں پائے جانے والے پستے نمکین ہوتے ہیں جن میں موجود سوڈیم کی وافر مقدار ہائی بلڈ پریشر اور دیگر صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

4. گردے میں پتھری:

پستے میں موجود آکسیلیٹس نامی مرکبات گردے کی پتھری کی تشکیل میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ بہت زیادہ پستے کھانے سے گردے میں پتھری کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔

خیال رہے کہ پستوں کی غذائیت سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں اعتدال میں کھایا جائے ۔ عمومی خوراک 25 گرام یا مٹھی بھر سمجھی جاتی ہے۔ پستے کا متوازن استعمال صحت کی بہتری کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے ۔