ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سرکاری ملازمین کو اب شادی پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ نیا حکم نامہ جاری  

 سرکاری ملازمین کو اب شادی پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ نیا حکم نامہ جاری  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ دبئی سرکاری ملازمین کو شادی کے لیے 10 روز کی چھٹیاں ملیں گی۔

 عرب میڈیا کے مطابق شادی پر تعطیلات سے متعلق اس قانون سے  سرکاری اداروں، خصوصی ترقیاتی زونز، فری زونز (بشمول دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر)،عدلیہ اور دبئی میں تعینات اماراتی فوجی اہلکار مستفید ہوں گے،دورانِ رخصت ملازم کو واپس نہیں بلایا جا سکتا، سوائے فوجی اہلکاروں کے جنہیں ناگزیر حالات میں واپس بلایا جا سکتا ہے۔  کسی فوجی کو رخصت کے دوران واپس بلانے کی صورت میں بچا ہوا رخصت کا حصہ بعد میں دیا جائے گا۔

 اگر کسی وجہ سے رخصت مقررہ مدت میں نہ لی جا سکے، تو سپروائزر کی منظوری سے اگلے سال کے لیے رخصت منتقل کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ وجوہات معقول ہوں۔

 یہ اقدام دبئی کی حکومت کے اس عزم کا عکاس ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کی خاندانی زندگی کو خوشگوار بنانے، خوشحال معاشرے کی تشکیل اور کام اور ذاتی زندگی میں توازن قائم کرنے کے لیے مثبت پالیسیاں متعارف کروا رہی ہے۔