اسرارخان : رنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ، تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہ گیر باپ جاں بحق، بیٹی زخمی ہو گئی ۔
پولیس کے مطابق حادثہ محمود بوٹی ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ جہاں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 65 سالہ ریاست علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ اس کی بیٹی 26 سالہ ثمینہ شدید زخمی ہو گئی ۔ جسے طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سڑک پار کرتے ہوئے پیش آیا۔ ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔