ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈاپور کا پرویز خٹک کی نئی پارٹی کے قیام پر ردعمل

علی امین گنڈاپور کا پرویز خٹک کی نئی پارٹی کے قیام پر ردعمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے پرویز خٹک کی نئی پارٹی کےقیام پر رد عمل دے دیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پرویز خٹک کی قیادت میں بےضمیروں کے ٹولے کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، تحریک انصاف بھرپور مقابلہ کرے گی اور الیکشن جیتے گی۔صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا کہ آج جو لوگ نئی پارٹی کے قیام پر خوشی منا رہے ہیں یہ ان کی وقتی خوشیاں ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں تحریک انصاف چھوڑ کر پختون روایات کی پامالی کی گئی۔واضح رہے کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان کر دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 57 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق مشیر تعلیم ضیاء اللّٰہ بنگش، سابق ایم پی اے ارباب وسیم، آغا اکرام اللّٰہ گنڈاپور، غزن جمال، احمد حسین، احتشام جاوید اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر آسیہ اسد بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق محب اللّٰہ خان، محمد اقبال خان، انور زیب خان، ظہور شاکر، شیر اکبر خان، تاج محمد خان، عزیز اللّٰہ خان گران، فضل مولا، محمد اعظم خان، محمد دیدار، سید عبدالغفار، فرید صلاح الدین، قلندر خان لودھی، افتخار علی مشوانی، ابراہیم خان خٹک، پیر فدا محمد، ملک واجد اللّٰہ، محمد شفیق، سید اقبال، شاہ فیصل، ساجدہ ذوالفقار، نادیہ شیر، سومی فلک ناز، سومیہ بی بی، ولسن وزیر، عرفان کنڈی اور مصور خان بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer