ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر شاہد آفریدی نے شاہین کیلئے کیا کہا؟

ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر شاہد آفریدی نے شاہین کیلئے کیا کہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 100 وکٹیں تو مکمل ہو گئی ہیں مگر  مزید وکٹیں لینی ہیں۔شاہد آفریدی نے شاہین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ اسی طرح محنت کو جاری رکھنا ہے۔اپنی پوسٹ میں شاہد آفریدی نے داماد شاہین شاہ آفریدی کو مزید ریکارڈ بنانے کی دعا دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے گال ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔سری لنکا کے نشان مدوشکا شاہین آفریدی کے 100 ویں شکار بنے جن کو فاسٹ بولر نے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا تھا۔

شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔پاکستان کے مشتاق احمد اور عمران خان نے بھی 26 ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر