ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ضمنی الیکشن: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

پنجاب،ضمنی الیکشن،پولنگ سٹیشن،چیف الیکشن کمشنر،سٹی42
کیپشن: الیکشن،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پنجاب کے 20 حلقوں میں آج ضمنی الیکشن تھا جس کا وقت صبح 8 سے لیکر شام 5 بجے تک تھا۔ اب پانچ بجے کے بعد تمام پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کا بھی بیان سامنے آیا تھا۔ جنہوں نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔

 دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے آج شام ہونے والی پریس کانفرنس میں الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا وقت 5 بجے تک ہے لیکن جو لوگ پولنگ سٹیشن کے احاطہ میں ہوں گے۔ ان کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ کسی بھی ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 25 فیصد سے زیادہ نہیں ہوتا لیکن یہ ضمنی الیکشن نہیں بلکہ منی الیکشن بن چکا ہے اور چار بجے تک ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے 20 حلقوں میں 3140 پولنگ سٹیشن بنائے گئے لیکن کسی بھی پولنگ سٹیشن کے اندر سے کسی قسم کی کوئی انتظامی غلطی یا بدنظمی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ صرف 14 شکایات موصول ہوئی ہیں جوکہ پولنگ سٹیشن کی حدود سے باہر کے حوالے سے ہیں۔ جس پر وہ تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔