دلہن نہیں پہلے ووٹ، دلہا پولنگ سٹیشن پہنچ گیا

groom arrive polling station, video viral
کیپشن: groom arrive polling station
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے 20 امیدواروں کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، بزرگ، خواتین اور مرد حضرات کا اپنی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں ایک دلہا بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا دنگل سجا چکا ہے، عوام اپنے اپنے پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے   پولنگ سٹیشن پہنچ رہے ہیں ایسے میں ایک دلہا بھی بارات لے جانے سے قبل   پولنگ سٹیشن پہنچا،جھنگ کے حلقہ پی پی 127 کا دنگل جاری ہے، عمران خان کی محبت میں گرفتار دلہا سج دھج کے سسرال جانے سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دینے مائی ہیر پولنگ سٹیشن پہنچ گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer