(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پی ٹی آئی کےدور میں اپنی منزل سےدور ہوگیا۔ووٹ ڈالتے ہوئے تبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچیئےگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام میں پنجاب کے ووٹر وں سے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے عمران نیازی حکومت کے پونے 4سالہ سیاہ دورکی کرپشن،نا اہلی،معاشی تباہی،مافیا کی سہولت کاری و سرپرستی اورتبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچیئےگا۔
پنجاب کےضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالتےہوئے عمران نیازی حکومت کےپونے 4سالہ سیاہ دورکی کرپشن،نا اہلی،معاشی تباہی،مافیہ کی سہولت کاری و سرپرستی اورتبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچیئےگا. پاکستان PTI کےدور میں اپنی منزل سےدور ہوگیا،اسکا اظہار آپ نےاپنے ووٹ سےکرناہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 17, 2022
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پی ٹی آئی کےدور میں اپنی منزل سےدور ہوگیا۔اس کا اظہار آپ نےاپنے ووٹ سےکرنا ہے۔ پنجاب کو پونے4 سال بدترین گورننس کا نشانہ بنایا گیا۔
آپکا ووٹ ہی آپکی طاقت ہے. اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کومسترد کریں، ایک شخص کی اناء،اندازِ سیاست اور نااہلی نےہمارے معاشرےکے حسن کو تہ و بالا کرکے رکھ دیا ہے. اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئےڈالیں. مجھے آپکی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 17, 2022
ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو مفت ادویات اور طلباء کو وظائف سےمحروم کیا گیا، سرکاری آسامیوں اورتبادلوں کی کھلےعام خرید و فروخت کی گئی،شہری سہولیات کی حالت ابتر اور لاقانونیت عروج پررہی۔