ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر شہباز شریف کا ردعمل

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر شہباز شریف کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر شہباز شریف کا ردعمل  سامنے آگیا، قائد حزب اختلاف شہبازشریف  کا کہنا ہےکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے بذات خود ملک میں تاریخی مہنگائی کا اعتراف کرلیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر قائد حزب اختلاف شہبازشریف  کا کہنا ہےکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت نے بذات خود ملک میں تاریخی مہنگائی کا اعتراف کرلیا ہے۔ اگر عام استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہوتا تو حکومت اپنے زیرکنٹرول ادارے میں قیمتیں کیوں بڑھاتی؟ پاکستان کے عوام کو 3 سال میں مہنگائی، بے روزگاری کا عذاب دینے والے آزادجموں وکشمیر کے عوام کو صرف دھوکہ دے سکتے ہیں ، ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، عوام پر مہنگائی، بے روزگاری کا ظلم سب حدیں پار کرچکا ہے۔

صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف کاکہنا تھا کہ   مہنگائی، ملک پر قرض، بے روزگاری، معاشی تباہی سب تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں ، پاکستان میں اتنی بدترین کارکردگی دکھانے والے سمجھتے ہیں کہ آزادجموں وکشمیر کے عوام کو یہ سب نظر نہیں آرہا؟ آزادجموں وکشمیر میں حکومت نے پہلے بدکلامی شروع کی  پھر نوٹ چلانے کی کوشش کی اور آخر میں گولی چلا دی ، حکومت فیل ہوچکی ہے، ملک اس طرح نہیں چل سکتا، پاکستان کے عوام کی سزا ختم ہونی چاہئے۔