ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تشدد کیس: متاثرہ جوڑے نے ملزمان کو شناخت کرلیا، عثمان مرزا نے عدالت میں کیا بیان دیا؟

تشدد کیس: متاثرہ جوڑے نے ملزمان کو شناخت کرلیا، عثمان مرزا نے عدالت میں کیا بیان دیا؟
کیپشن: Usman Mirza
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تشدد کیس میں متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔
رپورٹ  کے مطابق لڑکے اور لڑکی کو ہراساں  کرنے  کے معاملے پر اڈیالہ جیل میں 3 ملزمان کی شناخت پریڈ کی گئی جس میں متاثرہ جوڑے نے تینوں ملزمان کو شناخت کر لیا۔اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور بلیک میلنگ کے کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت چاروں ملزمان کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کی رہا کرنے یا جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مرکزی مجرم عثمان مرزا نے عدالت میں بیان دیا کہ جس دن وقوعہ ہوا معافی تلافی ہو گئی تھی۔ لڑکا لڑکی کو ہم نے کہا آجاؤ، ہم معذرت کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم آپ کی جگہ پر آئے تھے ہماری غلطی تھی ، ہماری معافی تلافی ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے کےکیس میں عثمان مرزا و دیگر ملزمان کے خلاف بھتہ خوری، جنسی زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی اور لڑکے نے آپس میں شادی کرلی ہے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer