انوشے عباسی کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

انوشے عباسی کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: Ansuhay Abbasi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹائون ( سٹی42) پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے عباسی کی جانب سے اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن پر اْن کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔ 

انوشے عباس نے انسٹا گرام اکائونٹ پر دو تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ نہایت سادہ اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں، دونوں تصویروں میں سے انوشے عباسی کی جانب سے اپنے مداحوں سے زیادہ اچھی تصویر کے انتخاب کا بھی کہا گیا ہے۔

انوشے عباسی کی ان تصویروں پر انسٹا صارفین کی جانب سے خوب لائکس اور تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں جبکہ معروف اداکارہ حرا مانی بھی انوشے عباسی کی اِن تصویروں کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکی ہیں۔

 انوشے عباسی کی تصویروں پر حرامانی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'ہائے میں صدقے،' جس کے جواب میں انوشے عباسی نے بھی محبت بھرا کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ جانتی ہیں میں آپ سے کتنا پیار کرتی ہوں۔

Sughra Afzal

Content Writer