فیاض الحسن چوہان کا پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کا دورہ

فیاض الحسن چوہان کا پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان کا پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کا دورہ،  اجلاس میں شرکت کی، ادارہ کے انتظامی امور سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

 صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کا دورہ کیا، جہاں انہیں اجلاس میں محکمانہ امور پر جامع بریفنگ دی گئی، اجلاس میں چیئرمین پی پی بی کیپٹن ظفر اقبال اور سیکرٹری پی پی بی زبیر کھرل سمیت دیگر نے شرکت کی۔  اس موقع پر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا سب سے پہلی ترجیح ہے، انہوں نے پنجاب پرائیویٹائزیشن بورڈ کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کی، مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو پیش کی جاۓ گی۔

  فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹائزیشن کے عمل کو عام فہم اور تیز بنایا جائے گا، وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer