ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 317 افراد پر انکم سپورٹ لیوی ٹیکس عائد

لاہور کے 317 افراد پر انکم سپورٹ لیوی ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) مریم نواز اور نصرت شہباز کے بعد مزید 317 لاہوری امراء کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز جاری، ایف بی آر نے مجموعی طور پر 11 کروڑ 97 لاکھ روپے ٹیکس عائد کرکے ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق مریم نواز اور نصرت شہباز کے بعد مزید 317 لاہوری امراء کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، ایف بی آر نے عدالتی احکامات کے بعد سال 2013 کے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔

گزشتہ روز مریم نواز اور بیگم نصرت شہباز کو بھی انکم سپورٹ لیوی کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے، انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کی مد میں 317 افراد پر مجموعی طور پر 11 کروڑ 97 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے، تمام افراد کو ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت میں ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer