لاہور کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کا عوام کو بڑا تحفہ

لاہور کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس کا عوام کو بڑا تحفہ


عرفان ملک : ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈولفن سکواڈ ہیڈ کوارٹر میں کمپلین سیل قائم کر دیا گیا۔ ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے بارے میں کوئی بھی شکایت کمپلین سیل میں درج کروائی جا سکے گی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بولو لاہور 20نومبر 2018    

 ایس پی ڈولفن فورس ندیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لیے شکایت سیل قائم کیا گیا ہے۔ جہاں شہری موبائل فون کی مدد سے اپنی شکایات درج کروا سکیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  لاہور پولیس نے عام انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا

کمپلین سیل میں اہلکاروں کے رویے اور پولیس کے رسپانس کے بارے میں معلومات اکھٹی ہو سکیں گی۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ شہری اپنی تجاویز بھی اس شکایت سیل میں لکھوا سکیں گے تاکہ جہاں بہتری کی گنجائش ہو اسے پورا کیا جا سکے۔