جماالدین:محبت کی شادی کرنے والی لڑکی قتل کی دھمکیاں ملنے پر سیشن کورٹ پہنچ گئی، عدالت سے تحفظ دینے کی استدعا کر دی۔ ایڈیسنل سیشن جج مہر محمد عارف مجاہد نے درخواست پر سماعت کی۔
محبت کی شادی کرنے والی لڑکی صباء نے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی مرضی اورپسند سے شاہد علی سے شادی کی ہے۔ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔ جبکہ اسکے کزن شعیب اور شفیق اس کو قتل کی دھمکیاں دے رہے اور طلاق لینے پر مجبور کر رہے ہیں۔
اس خبر کو لازمی پڑھیں:بھری عدالت میں محبوب دل ٹوٹنے پر بےہوش
اور بادامی باغ ہولیس کے ساتھ مل کر بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذندگی کے فیصلے کرنے کا حق رکھتی ہے محبت کی شادی کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ اسکو تحفظ دیا جائے ایڈیسنل سیشن جج مہر محمد عارف مجاہد نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے صدیق اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوئےعدالت نے ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے ایس ایچ او بادامی باغ کو حکم دیا کہ درخواست گزار اور اسکے خاوند کو تحفظ فراہم کیا جائے۔