ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں اضافہ، عام آدمی بری طرح متاثر

ڈالر کی قدر میں اضافہ، عام آدمی بری طرح متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں ڈالر مزید اسی پیسے بڑھ کر ایک سو اٹھائیس روپے چھبیس پیسے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو تیس روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے کا رجحان برقرار ہے جبکہ روپیہ مزید بے قدر ہوکر رہ گیا ہے۔ منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک سو اٹھائیس روپے چھبیس پیسے رہی، برطانوی پاؤنڈ ایک سو چھیاسٹھ روپے بارہ پیسے اور قیمت فروخت ایک سو چھیاسٹھ روپے انتالیس پیسے رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  لاہور چیمبر کا ڈالر کی قدر میں بھاری اضافہ پر اظہار تشویش

سعودی ریال چونتیس روپے چھبیس پیسے کا رہا اور سعودی ریال کی قیمت فروخت چونتیس روپے بتیس پیسے رہی، شہر سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے ڈالر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے نے صنعت وتجارت کو شدید متاثر کیا ہے۔ صنعتی خام مال مہنگا ہوگیا ہے۔ درآمدی بل بڑھ رہا ہے جس سے تجارتی خسارہ مزید بڑھے گا۔