تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی، پیپلز پارٹی کے این اے 124 سے امیدوار چودھری ظہیر تحریک انصاف کے  حق میں دستبردار ہوگئے۔

سٹی 42 کے مطابق چودھری ظہیراحمد نے شفقت محمود اور چودھری سرور کے ہمراہ نیوز کانفرنس  کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ، کہتے ہیں پی ٹی آئی کےامیدواروں کیساتھ مل کرانتخابی مہم چلائیں گے۔

چودھری ظہیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ2018 کا الیکشن شفاف ہوگا، ہر شہر میں بلے کی بلے بلے ہورہی ہے، پیپلز پارٹی اور( ن) لیگ سے لوگ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔الیکشن کے بعد وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ( ن )لیگ کی جانب سے غلط روایات پیدا کی گئیں ، عمران خان کی کردار کشی کی گئی کتابیں لکھوائی گئیں ۔ الیکشن جیتنے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت میں واضح فرق عوام کی زندگیوں میں نظر آئے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer