ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ پنز سے ڈسچارج ہوگئی

لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ پنز سے ڈسچارج ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: خودکشی کی کوشش میں زخمی ہونے والی یونیورسٹی طالبہ فاطمہ کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز (PINS) سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ طالبہ فاطمہ اہلِ خانہ کے ہمراہ ہسپتال سے گھر روانہ ہو گئیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق طالبہ فاطمہ کو 5 جنوری کو جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد 11 جنوری کو انہیں مزید علاج کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق طالبہ فاطمہ کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کامیاب رہی اور انہیں مجموعی طور پر 12 روز تک زیرِ علاج رکھنے کے بعد صحت میں بہتری پر ڈسچارج کیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی حالت اب تسلی بخش ہے اور انہیں مکمل آرام اور فالو اَپ علاج کی ہدایت کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا ہے۔