ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے نوجوان نے عالمی ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا

بلوچستان کے نوجوان نے عالمی ایوارڈ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان کے طالبعلم محمد سرفراز نے کیلے کے تنے سے قدرتی فائبر تیار کر کے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

 محمد سرفراز کو یہ کامیابی جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کے دوران “ڈسکور نیچرل فائبر انیشی ایٹو” ایوارڈ کی صورت میں ملی۔

اس مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد تحقیقی اداروں، کمپنیوں اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔ محمد سرفراز کے منصوبے کو ماحولیاتی اہمیت اور مضبوط تجارتی امکانات کے باعث نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی۔

ذرائع کے مطابق محمد سرفراز نے کیلے کے تنے سے اعلیٰ معیار کا فائبر تیار کرنے پر چار سال تک تحقیق کی۔ انہوں نے یہ اعزاز اپنے اساتذہ اور بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے نام منسوب کیا۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان کی یہ کامیابی نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔