ویب ڈیسک : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے گرکر 481862 روپے پرآگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کے بھائو بھی 515 روپے کم ہوکر 413118 روپے ہوگئے ہیں ۔ اسکے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کم ہو کر 9482 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 4595 ڈالر کا ہوگیاہے۔