ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی آرگینک کاسمیٹکس مارکیٹ کا حجم اربوں ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے: نجم مزاری

عالمی آرگینک کاسمیٹکس مارکیٹ کا حجم اربوں ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے: نجم مزاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آرگینک خوراک اور مصنوعات پر تحقیق کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ عالمی آرگینک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور یہ پاکستان کے لیے زرمبادلہ اور برآمدات کا بڑا موقع بن سکتا ہے۔

 ان کے مطابق 2024 میں عالمی آرگینک کاسمیٹکس مارکیٹ کی قدر تقریباً 324.95 ارب ڈالر تھی جو 2032 تک 686.49 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ آرگینک خوراک کی مارکیٹ 2033 تک 593.98 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

نجم مزاری نے بتایا کہ دنیا بھر میں آرگینک زراعت کا رقبہ 99 ملین ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے اور آرگینک مصنوعات کی خریداری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں آرگینک صنعت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن صارفین میں صحت مند اور قدرتی مصنوعات کی طلب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک آرگینک برانڈ امریکی منڈی تک رسائی کے ابتدائی اقدامات کر رہا ہے، جس سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔ نجم مزاری نے کہا کہ پاکستان کے پاس زرخیز زمین اور موزوں موسمی حالات ہیں اور حکومت و نجی شعبے کی مشترکہ سرمایہ کاری سے چند سالوں میں پاکستان آرگینک مصنوعات میں عالمی سطح پر مقام بنا سکتا ہے۔