سٹی42:شہر کی اوپن مارکیٹ میں پریمیم کوالٹی کے چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
چاول کی قیمت 10 سے 20 روپے بڑھ کر 570 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ صارفین نے کہا ہے کہ بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے کم آمدنی والے طبقے کی قوتِ خرید متاثر ہو رہی ہے اور راشن خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔